Saturday, December 28, 2024

Gerry’s International Organizes Soft Launch of Singapore Airlines in Pakistan

Singapore Airlines (SIA), the flag carrier of the Republic of Singapore has appointed Gerry’s International as its General Sales Agent (GSA) in Pakistan. The announcement was made at an event held in arachi, attended by industry professionals, representatives of the Civil Aviation Authority (CAA) and other government departments, corporate sector senior management and others.

Singapore Airlines will currently be an offline carrier operating through its two online gateway cities of Dubai and Colombo. SIA’s partnership with Gerry’s International, which is Pakistan’s leading aviation and travel services company, offers it a stronger footprint in Pakistan, allowing customers to interact with the airline through a trusted intermediary. Gerry’s International role is to promote Singapore Airlines in Pakistan and provide offices with SQ branding as well as provide support in different areas, from sales, reservations and ticketing, marketing and office administration.

Ranked as one of the best carriers for 2022, Singapore Airlines is a brand in itself. As the world’s most awarded airline, its commitment to service excellence and cabin products is well known. Moreover, Singapore Airlines operates out of its main hub at Changi Airport, Singapore, which is a destination in itself. The Singapore Airlines Group network covers more than 100 destinations worldwide. Some of the destinations of special interest for Pakistani travelers will be Singapore, Malaysia, Japan, China, Australia, USA and Canada.

Expressing his views on the development at the Soft Launch event, K. Aswin, General Manager, Gulf & Middle East, Singapore Airlines, stated: “We are delighted to partner with Gerry’s to continue to develop and expand our presence in the Pakistan market. We look forward to welcoming passengers from Pakistan to enjoy the uniquely Singapore Airlines service, experience and products.”

Adding his commendation for SIA, Arshad Wali Muhammad Group Director, Gerry’s Group said, “Gerry’s is honoured to partner with Singapore Airlines and represent it as its GSA in Pakistan. SIA has a reputation of being a trendsetter and Industry Challenger, with continuous innovation as the key driver. At Gerry’s, we highly value the brand of SIA, and similarly SIA has recognized the strong brand position of Gerry’s, and hence the partnership. We are looking forward to a long and productive collaboration.”         

سنگاپور کی قومی ایئر لائن، سنگاپور ایئرلائنز کا پاکستان سے آپریشنز کا فیصلہ، ایئر لائن 2022 بہترین ایئر لائنز میں شامل ہے

جیریز انٹرنیشنل  کو پاکستان میں اپنا جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کردیا

کراچی، 13 فروری، 2023۔ سنگاپور کی قومی ایئر لائن، سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی اے) نے جیریز انٹرنیشنل کو پاکستان میں اپنا جنرل سیلز ایجنٹ (جی ایس اے) مقرر کردیا ہے۔  اس بات کا اعلان کراچی میں منعقدہ ایک اہم تقریب کے دوران کیا گیا جس میں انڈسٹری کے پروفیشنل افراد، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور دیگر سرکاری محکموں کے نمائندوں، کاروباری شعبے کی سینئر انتظامہ و دیگر نے شرکت کی۔

سنگاپور ایئرلائنز (ایس آئی اے)فی الحال ایک آف لائن کیریئر ہوگی جو اپنے دو آن لائن گیٹ وے شہروں دبئی اور کولمبو کے ذریعے کام کرے گی۔ ایس آئی اے کی جانب سے پاکستان کی معروف ایوی ایشن اور ٹریول سروسز کمپنی جیریز انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کی بدولت اسے پاکستان میں مضبوط قدم جمانے کی سہولت ملے گی، اور صارفین کو ایک قابل اعتماد ادارہ کے ذریعے ایئر لائن کے ساتھ رابطے کا موقع ملے گا۔ جیریز انٹرنیشنل پاکستان میں سنگاپور ایئر لائنز کو فروغ دے گا اور ایس کیو برانڈنگ کے ساتھ دفاتر فراہم کرے گا۔ اسکے علاوہ، سیلز، ریزرویشن اور ٹکٹنگ، مارکیٹنگ اور آفس ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گا۔

سال میں 2022 کی بہترین کیریئرز کی فہرست میں شامل، سنگاپور ایئرلائنز بذات خود ایک برانڈ ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ ایئر لائن کے طور پر یہ اپنی عمدہ سروس اور بہترین کیبن مصنوعات کی فراہمی کیلئے جانی جاتی ہے۔ مزید برآں، سنگاپور ایئرلائنز، سنگاپور میں اپنے مرکزی مقام چنگی ایئرپورٹ سے کام کرتی ہے، جو بذات خود ایک منزل بھی ہے۔ سنگاپور ایئر لائنز گروپ کا نیٹ ورک دنیا بھر میں 100 سے زائد مقامات کا احاطہ کرتا ہے۔ پاکستانی مسافروں کی خصوصی دلچسپی کے مقامات میں سنگاپور، ملائیشیا، جاپان، چین، آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا شامل ہیں۔

اس اشتراک سے متعلق تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سنگاپور ایئر لائنز کے جنرل منیجر گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے اسون نے کہا، ”ہم پاکستانی مارکیٹ میں اپنی موجودگی میں وسعت لانے اور ترقی کے لیے جیریز کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔ ہم پاکستان سے آنے والے مسافروں کو سنگاپور ایئرلائنز کی منفرد سروس، تجربے اور مصنوعات سے لطف اندوز ہونے کے لئے خوش آمدید کہتے ہیں۔

جیریز گروپ کے گروپ ڈائریکٹر ارشد ولی محمد نے ایس آئی اے کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ” سنگاپور ایئرلائنز کے ساتھ شراکت داری کرنے اور جی ایس اے کے طور پر پاکستان میں اس کی نمائندگی کرنے پر جیریز فخر محسوس کرتا ہے۔ ایس آئی اے ایک رجحان ساز اور انڈسٹری چیلنجر کی ساکھ رکھتا ہے، جس میں مسلسل جدت بڑھانے کو کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ جیریز میں، ہم ایس آئی اے کے برانڈ کی بہت قدر کرتے ہیں، اور اسی طرح ایس آئی اے نے جیریز برانڈ کی مضبوط پوزیشن کو تسلیم کیا ہے، اور اسی وجہ سے یہ شراکت داری عمل میں آئی ہے۔ ہم ایک طویل اور تعمیری اشتراک کے متمنی ہیں۔

Related Articles

Latest Articles