اعتماد کے ساتھ خریدیں — پاکستان میں جیٹور T1 i-DM اور T2 i-DM کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
جیٹور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کی آٹو پالیسی میں تبدیلیوں کے باوجود صارفین سے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے اپنی T1 i-DM اور T2 i-DM پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو ویز کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھے گا۔

جیٹور پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کی آٹو پالیسی میں تبدیلیوں کے باوجود صارفین سے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے اپنی T1 i-DM اور T2 i-DM پلگ اِن ہائبرڈ ایس یو ویز کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھے گا۔
دونوں ایس یو ویز پاکستان میں اپنے اپنے زمرے کی دیگر گاڑیوں کے مقابلے میں پُرکشش قیمتوں پر متعارف کرائی گئی تھیں، جن کا تعین 8.5% جی ایس ٹی کی شرح کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر جی ایس ٹی 30 جون 2026 تک 8.5% تھا، تاہم نئی آٹو پالیسی کی عدم موجودگی میں جولائی میں یہ دوبارہ 25% ہوگیا۔ اس کے بعد اکتوبر 2026 میں جی ایس ٹی کی نظرثانی شدہ 9% شرح تجویز کی گئی، لیکن اس کے لیے اب بھی باضابطہ SRO کا انتظار ہے اور اس کا نفاذ نہیں ہوا۔
ان تبدیلیوں کے باوجود جیٹور پاکستان نے اضافی ٹیکس کا بوجھ صارفین پر منتقل کرنے کے بجائے اپنی اعلان کردہ قیمتیں برقرار رکھی ہیں۔
جیٹور ٹی سیریز کو ملنے والی زبردست پذیرائی کے بعد کمپنی اپنی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے اور صارفین کے برانڈ پر اعتماد کی پاسداری کے عزم پر قائم ہے۔
جیٹور T1 i-DM یا T2 i-DM خریدنے کا ارادہ رکھنے والے صارفین کے لیے پیغام واضح ہے: موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ اعتماد کے ساتھ خریدیں!
جیٹور ٹی سیریز: عالمی سطح پر مستحکم مقام رکھنے والی ایس یو وی رینج
جیٹور ٹی سیریز نے بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً مشرق وسطیٰ میں مضبوط موجودگی قائم کی ہے، اور پاکستان میں بھی اس رینج کو اتنی ہی پُرجوش پذیرائی ملی ہے۔ T2 i-DM کی فراہمی پہلے ہی جاری ہے اور T1 i-DM کی فراہمی کا آغاز ہورہا ہے، یوں جیٹور پاکستان عالمی سطح پر مستحکم مقام رکھنے والی اپنی گاڑیوں کی رینج پاکستانی سڑکوں پر لانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
جیٹور T2 i-DM، جس کی قیمت 12,795,000 روپے ہے، اپنے مضبوط ایس یو وی ڈیزائن اور جدید پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی بدولت نمایاں ہے اور 360 ہارس پاور اور 610 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتی ہے۔
دوسری جانب، جیٹور T1 i-DM، جس کی قیمت 10,799,000 روپے ہے، نے اپنے حجم، منفرد ڈیزائن اور پلگ اِن ہائبرڈ ٹیکنالوجی کی وجہ سے توجہ حاصل کی ہے۔ یہ 340 ہارس پاور اور 530 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتی ہے، جبکہ اس کی صرف بجلی پر چلنے کی دعویٰ کردہ رینج 100 کلومیٹر اور مجموعی رینج 1,200 کلومیٹر تک ہے۔ دونوں ماڈلز پاکستانی صارفین کو کارکردگی، ٹیکنالوجی اور ایس یو وی کی عملی افادیت کا امتزاج فراہم کرتے ہیں، جبکہ جی ایس ٹی کا بوجھ بڑھنے کے باوجود ان کی ابتدائی اعلان کردہ قیمتیں برقرار ہیں۔
یونائیٹڈ گروپ کا مقامی پیداوار اور
صارفین کی معاونت کا عزم
یونائیٹڈ گروپ آف انڈسٹریز پاکستان میں اپنے آٹوموٹو آپریشنز کو مسلسل مستحکم کررہا ہے، جس سے جیٹور گاڑیوں کی مقامی پیداوار اور اس مارکیٹ کے ساتھ اس کی طویل مدتی وابستگی کو تقویت مل رہی ہے۔
جیٹور پاکستان نے ملک بھر میں 26 مجاز 3S ڈیلرشپس کا نیٹ ورک قائم کیا ہے، جہاں فروخت، سروس اور اسپیئر پارٹس کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ صارفین کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے مخصوص معاونت، بعد از فروخت مدد اور قابلِ اعتماد خدمات فراہم کی جاتی ہیں تاکہ گاڑی رکھنے کا تجربہ آسان اور اطمینان بخش رہے۔
وعدے کے مطابق T2 i-DM کی فراہمی کامیابی سے شروع کرنے کے بعد، جیٹور پاکستان اب صارفین سے کیے گئے وعدے کے مطابق رواں ماہ (نومبر، 26) T1 i-DM کی فراہمی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ آئندہ یونائیٹڈ گروپ اضافی ماڈلز اور جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ جیٹور کی رینج کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے، جس سے پاکستانی صارفین کو مزید انتخاب میسر آئیں گے۔
اعتماد کے ساتھ خریدیں: جیٹور پاکستان اپنے
وعدے پر قائم
پاکستانی صارفین کے لیے نئی گاڑی خریدنا ایک اہم فیصلہ ہے، اور ٹیکسوں اور گاڑیوں کی قیمتوں میں تبدیلیاں غیر یقینی صورت حال پیدا کرسکتی ہیں۔
SRO میں اتار چڑھاؤ کے باوجود T1 i-DM اور T2 i-DM کی اعلان کردہ قیمتیں برقرار رکھ کر جیٹور پاکستان نے صارفین کو زیادہ اعتماد اور ذہنی اطمینان فراہم کرنے کی جانب واضح قدم اٹھایا ہے۔
موجودہ قیمتیں تاحکمِ ثانی برقرار رہیں گی
اعتماد کے ساتھ خریدیں۔
یہ خبر شیئر کریں
اسے کسی ایسے شخص کو بھیجیں جسے یہ پڑھنی چاہیے۔





