ایف آئی او آئی ہاسپٹل کے قومی سمپوزیم میں پاکستان بھر میں عالمی معیار کی آنکھوں کی نگہداشت کا دائرہ وسیع کرنے پر زور
فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی (ایف آئی او) آئی ہاسپٹل نے آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور پاکستان بھر میں آنکھوں کے جدید علاج کی سہولتوں تک رسائی وسیع کرنے کے لیے اپنے 3ویں قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

فرنٹیئر انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی (ایف آئی او) آئی ہاسپٹل نے آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی بڑھانے اور پاکستان بھر میں آنکھوں کے جدید علاج کی سہولتوں تک رسائی وسیع کرنے کے لیے اپنے 3ویں قومی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین آزر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آنکھوں کے جدید علاج میں ادارے کی خدمات کو سراہتے ہوئے خطے میں ایف آئی او کے اسپتال اور طبی مراکز قائم کرنے کے لیے حکومتی تعاون اور سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

ایف آئی او ہاسپٹل کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد خٹک نے ادارے کے آنکھوں کے ڈیجیٹل معائنے کے نظام اور تشخیصی خدمات میں مصنوعی ذہانت شامل کرنے کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
حکومت بلوچستان کی وزارت داخلہ کے معاون خصوصی بابر خان یوسفزئی نے ایف آئی او کو کوئٹہ میں طبی مرکز قائم کرنے کی دعوت دی اور مکمل حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں نمایاں قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان سویٹ ہومز کے بانی و سی ای او زمرد خان، سابق ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد ابرار، دبئی میں مقیم تاجر یعقوب موسیٰ محمد، معروف صحافی حامد میر، برطانوی صحافی تانیہ فرانسس اور سری لنکن وفد شامل تھے۔

معروف پاکستانی اور بین الاقوامی ماہرین امراض چشم اور آئی سرجنز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پی سی ایم ایس کالج کے طلبہ نے خصوصی ٹیبلو پیش کیا، جبکہ ایف آئی او کے سفر اور عوامی خدمت کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
سمپوزیم کا اختتام آنکھوں کی صحت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور پاکستان کے ہر کونے میں آنکھوں کی معیاری نگہداشت تک رسائی ممکن بنانے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا، جس میں ایف آئی او کی کراچی، اسلام آباد اور پشاور کی ٹیموں نے شرکت کی۔
یہ خبر شیئر کریں
اسے کسی ایسے شخص کو بھیجیں جسے یہ پڑھنی چاہیے۔






