اوپو کی خلائی تحقیق میں پاکستان کے اہم سنگ میل پر مبارک باد، A7 Pro کی لانچ سے قبل جدت اور پائیداری پر زور
25 نومبر 2026 — لاہور، پاکستان: اوپو نے خلائی تحقیق میں بڑھتی ہوئی کامیابیوں پر پاکستان کو مبارک باد دی اور اس غیرمعمولی مشن میں شرکت پر پاکستانی خلا باز ذیشان علی کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ کامیابی پاکستان کی موجودگی کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے…

25 نومبر 2026 — لاہور، پاکستان: اوپو نے خلائی تحقیق میں بڑھتی ہوئی کامیابیوں پر پاکستان کو مبارک باد دی اور اس غیرمعمولی مشن میں شرکت پر پاکستانی خلا باز ذیشان علی کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا۔ یہ کامیابی خلائی تحقیق میں پاکستان کی موجودگی کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا پیش رفت ہے اور جدت، تکنیکی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
اس سنگ میل کا ایک اور پہلو یہ ہے کہ اوپو نے اس سے قبل راکٹ کی پرواز کے دوران انتہائی سخت حالات میں اپنے اسمارٹ فون کی پائیداری آزمائی تھی۔ اس آزمائش نے فون کی انجینئرنگ کی صلاحیتوں اور دشوار حالات کو برداشت کرنے کی اس کی استعداد کو نمایاں کیا۔ یہ اقدام ٹیکنالوجی کی موجودہ حدود سے آگے بڑھنے اور ایسی مصنوعات تیار کرنے کے اوپو کے عزم کو ظاہر کرتا ہے جو بھروسے اور پائیداری کے لحاظ سے روزمرہ توقعات سے بڑھ کر ہوں۔
اس کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے اوپو پاکستان کے سی ای او جناب جارج لونگ نے کہا، ”خلائی تحقیق میں پاکستان کی پیش رفت قوم کے لیے باعثِ فخر اور اگلی نسل کے لیے باعثِ ترغیب ہے۔ اوپو میں ہمارا ماننا ہے کہ جدت نئے امکانات تلاش کرنے اور روایتی حدود کو چیلنج کرنے کی جرأت سے جنم لیتی ہے۔ انتہائی سخت حالات میں پائیداری کی ہماری آزمائش اسی سوچ کی عکاس ہے۔ ہم اسمارٹ فون انجینئرنگ کی حدود کو مسلسل آگے بڑھا رہے ہیں اور ایسی ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں جس پر صارفین بھروسا کر سکیں۔ ہم ذیشان علی اور اس غیرمعمولی کامیابی سے وابستہ تمام افراد کو مبارک باد دیتے ہیں۔“
یہ سنگ میل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اوپو پاکستان میں اوپو A7 Pro کی آئندہ لانچ کے لیے دلچسپی بڑھا رہا ہے۔ برانڈ سوشل میڈیا پر ٹیزرز کی ایک سیریز کے ذریعے اپنی اسمارٹ فون رینج میں اس تازہ ترین اضافے کے لیے جوش و خروش پیدا کر رہا ہے۔
اوپو جدت، پائیداری اور صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھ کر تیار کی گئی ٹیکنالوجی پر مسلسل توجہ دیتے ہوئے پاکستان میں صارفین تک ٹیکنالوجی کے بامعنی تجربات پہنچانا چاہتا ہے۔ A7 Pro کی آئندہ لانچ ایسی ڈیوائسز متعارف کرانے کے برانڈ کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے جو جدید انجینئرنگ کو صارفین کی بدلتی ہوئی توقعات سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔
xxx
یہ خبر شیئر کریں
اسے کسی ایسے شخص کو بھیجیں جسے یہ پڑھنی چاہیے۔






