یانگو گروپ نے اپنی تمام مارکیٹوں میں تحفظ کی یکساں حکمت عملی کی قیادت کے لیے عالمی سربراہ برائے تحفظ مقرر کر دیا
رومن زیملیانسکی سفری خدمات کے عالمی سربراہ برائے تحفظ کی حیثیت سے حفاظتی ٹیکنالوجیز، عملیاتی معیارات اور مارکیٹ کے بہترین طریقوں کو مزید اپنانے اور ان میں تنوع لانے کی رہنمائی کریں گے۔

رومن زیملیانسکی سفری خدمات کے عالمی سربراہ برائے تحفظ کی حیثیت سے حفاظتی ٹیکنالوجیز، عملیاتی معیارات اور مارکیٹ کے بہترین طریقوں کو مزید اپنانے اور ان میں تنوع لانے کی رہنمائی کریں گے۔
دبئی، 17 نومبر 2026 — دبئی میں قائم عالمی ٹیکنالوجی کمپنی یانگو گروپ سفری خدمات میں تحفظ کے لیے اپنا طریقہ کار یکساں بنا رہی ہے۔ اس کی توجہ خطرات کی روک تھام، مؤثر حفاظتی طریقوں کے دائرہ کار میں توسیع اور ٹیکنالوجیز کو مختلف ٹرانسپورٹ خدمات اور مقامی سڑکوں کے حالات کے مطابق ڈھالنے پر ہے۔ ان خدمات میں افریقہ، لاطینی امریکا، جنوبی ایشیا، مینا اور دیگر خطوں میں موٹر سائیکل اور تین پہیوں والی گاڑیوں کی خدمات بھی شامل ہیں۔
سفری خدمات کے عالمی سربراہ برائے تحفظ مقرر ہونے والے رومن زیملیانسکی کاروبار، پروڈکٹ اور آپریشنز کے سربراہان کے ساتھ ساتھ بیرونی شراکت داروں کے تعاون سے اس کام کی قیادت کریں گے۔ ان شراکت داروں میں سڑکوں پر تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے لے کر مقامی حکام تک شامل ہیں۔ وہ سفری خدمات کے لیے کمپنی کی حفاظتی حکمت عملی تیار کرنے، ٹیکنالوجی کے نفاذ کی ترجیحات طے کرنے اور مختلف مارکیٹوں میں حفاظتی معیارات بہتر بنانے اور ان کے اطلاق کی رہنمائی کے ذمہ دار ہوں گے۔
یانگو رائیڈ ٹیک کے چیف ایگزیکٹو اور یانگو گروپ کے CBO ادینیئی ادیبایو نے کہا، ”ہم اپنا سفری خدمات کا کاروبار طویل مدت کو مدنظر رکھ کر بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی خدمات استعمال کرنے والوں اور ہمارے ساتھ اپنا کاروبار بنانے والے شراکت داروں کا اعتماد اور بھروسا حاصل کریں۔ رومن کی تقرری ہماری ترقی کی منصوبہ بندی میں تحفظ کے کردار کو مضبوط بناتی ہے، خواہ بات پروڈکٹ کی ترجیحات کی ہو یا ہر مارکیٹ میں آپریشنل فیصلوں کی۔ اس تقرری سے ہمیں اس کام کے لیے مخصوص حکمت عملی کی قیادت ملتی ہے، تاکہ ہم اب تک کی پیش رفت کو آگے بڑھا سکیں اور مؤثر طریقوں کو کاروبار میں مزید وسیع پیمانے پر اپنا سکیں۔“
روک تھام کی ٹیکنالوجیز اور عملیاتی طریقوں کو آگے بڑھانا
واقعات کی روک تھام میں مدد کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال بڑھانا ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم ترجیح ہوگی۔ اس کے ساتھ یانگو کی سفری خدمات میں راستوں کی بہتر نگرانی اور شناخت کی تصدیق کا دائرہ بھی مزید بڑھایا جائے گا۔ زیملیانسکی پروڈکٹ اور آپریشنز کی ٹیموں کے ساتھ مل کر رہنمائی کریں گے کہ ان ٹیکنالوجیز کو مختلف ٹرانسپورٹ خدمات اور مارکیٹوں کے حالات کے مطابق کیسے ڈھالا جائے۔ وہ کمپنی کے اس طریقہ کار کو بھی بہتر بنائیں گے جس کے تحت رپورٹ ہونے والے واقعات کی شرح کے ساتھ ساتھ حفاظتی اقدامات کی افادیت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
موجودہ حفاظتی ضابطوں کی بنیاد پر زیملیانسکی ان طریقوں کا دائرہ بڑھائیں گے جو انفرادی مارکیٹوں میں مؤثر ثابت ہوئے ہیں، اور جہاں مناسب ہو گا وہاں مختلف طریقہ کار میں زیادہ ہم آہنگی لائیں گے۔ اس میں ٹیموں کے واقعات کا جائزہ لینے، معاملات اعلیٰ سطح پر بھیجنے اور ردعمل میں باہمی تعاون کے طریقے بہتر بنانا شامل ہے، جبکہ مقامی ضروریات اور حالات کے مطابق ضروری تبدیلیاں برقرار رکھی جائیں گی۔
کمپنی اس کام کے اثرات کی پیمائش شروع کر چکی ہے اور نتائج عوام کے سامنے بھی لا رہی ہے۔ ستمبر میں یانگو نے اپنی پہلی یانگو رائیڈ سیفٹی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والی سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کی شرح 31% کم ہو کر فی ملین سفر 9.83 سے 6.76 پر آ گئی۔
سڑکوں پر تحفظ اور تعاون
کمپنی کی وسیع تر حفاظتی سرگرمیوں میں شراکت دار ڈرائیوروں کی تربیت، موٹر سائیکل خدمات کے لیے ہیلمٹ اور حفاظتی سامان کے پروگرام اور ان مارکیٹوں میں سڑکوں پر تحفظ بہتر بنانے کے لیے شراکت داریاں شامل ہیں جہاں کمپنی کام کرتی ہے۔
یانگو مقامی حکام اور سڑکوں پر تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ مل کر جنوبی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکا میں شراکت دار کوریئرز اور شراکت دار موٹر سائیکل ڈرائیوروں کے لیے ہیلمٹ اور حفاظتی سامان کے پروگرام چلاتی ہے۔ ان پروگراموں کے تحت پاکستان، نیپال، سینیگال، کولمبیا اور وینزویلا جیسی مارکیٹوں میں سینکڑوں ہیلمٹ تقسیم کیے جاتے ہیں۔
یانگو نے زیمبیا روڈ سیفٹی ٹرسٹ کے ساتھ لوساکا میں شروع کیے گئے سیفر جرنیز ٹو اسکول پروگرام کے تحت 20 اسکولوں کے 32,000 طلبہ کے لیے سڑک پار کرنے کی گزرگاہوں، ٹریفک کی رفتار کم کرنے کے اقدامات اور سڑکوں پر تحفظ کی تعلیم کو یکجا کیا ہے۔ اس اقدام کا دائرہ اب زیمبیا سے باہر سینیگال سمیت دیگر مقامات تک بڑھ چکا ہے اور اسے دوسرے افریقی ممالک میں بھی شروع کیا جانا ہے۔
یانگو گروپ میں سفری خدمات کے عالمی سربراہ برائے تحفظ، رومن زیملیانسکی نے کہا، ”ہمارے صارفین، شراکت دار ڈرائیور اور کوریئرز ہم پر بھروسا کرتے ہیں کہ ہم ہر سفر میں ان کی حفاظت کو سنجیدگی سے لیں گے۔ میرے نزدیک ہماری حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے تین باہم جڑی ترجیحات ہیں: خطرات کا پیشگی اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال، ہمارے اقدامات کی رہنمائی کرنے والے ضابطوں کو مضبوط بنانا اور عملی سطح پر تحفظ بہتر کرنا، جس میں ڈرائیوروں کی تربیت سے لے کر مقامی حکام اور تنظیموں کے ساتھ شراکت داری تک شامل ہے۔ ہمیں ان شعبوں کو ساتھ ساتھ آگے بڑھانا ہے، مختلف مارکیٹوں میں مؤثر ثابت ہونے والے طریقوں سے سیکھنا ہے اور انہیں مقامی حالات کے مطابق ڈھالنا ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے فیصلوں اور اقدامات سے ہر روز اس اعتماد پر پورا اتریں۔“
زیملیانسکی گزشتہ پانچ برس سے رائیڈ ہیلنگ میں حفاظتی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ ٹیکنیکل پروڈکٹ مینیجر سے ترقی کرتے ہوئے حفاظتی ٹیکنالوجیز کے سربراہ بنے۔ ان کے تجربے میں شراکت دار ڈرائیوروں اور کوریئرز کی تصدیق، اکاؤنٹس کی معتبریت یقینی بنانا اور حفاظتی اشاریوں کو بہتر بنانا شامل ہے۔
یانگو گروپ کے بارے میں
یانگو گروپ متحدہ عرب امارات میں صدر دفتر رکھنے والی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ہے، جو تیزی سے ترقی کرتی مارکیٹوں میں بنیادی شہری خدمات کو ڈیجیٹل بناتی ہے۔ عالمی ٹیکنالوجی کو مقامی سطح پر عمل درآمد سے جوڑ کر کمپنی سفری، ڈیلیوری، فوڈ ٹیک، تفریحی اور دیگر ڈیجیٹل خدمات کو مختلف خطوں اور آبادیوں کی ضروریات کے مطابق ڈھالتی ہے۔ یہ خدمات مل کر شہری زندگی کے لیے زیادہ مربوط اور آسان ڈیجیٹل ماحول بنانے میں مدد دیتی ہیں اور لوگوں، مقامی کاروباروں اور شہروں کے لیے فائدہ پیدا کرتی ہیں۔
یانگو گروپ افریقہ، لاطینی امریکا، یورپ، مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں کے 35+ ممالک میں کام کرتا ہے۔
یہ خبر شیئر کریں
اسے کسی ایسے شخص کو بھیجیں جسے یہ پڑھنی چاہیے۔






